صرف آج کل ہی پیسے کی اہمیت زیادہ نہیں ہے بلکہ
پہلے سے ہی لوگوں میں اس بات کا لالچ تھا کہ کسی طرح آنکھیں بند کریں یا رات کو سو
جائیں اور صبح اٹھیں تو ہاتھوں میں ڈھیروں پیسے آ جائیں، کچھ انوکھا کارنامہ ہو
جائے اور جادو ہو جائے اور پیسہ جلدی سے جمع ہو جائے۔ مگر ایسی کوئی جادوئی اسکیم
تو نہ پہلے تھی اور نہ اب لیکن جلدی امیر بننے کے کچھ طریقے ضرور تھے جن میں سے
ایک قسمت آزمائی یعنی پرائز بانڈ اور دوسرا لاٹری کا ٹکٹ لگ جانا ہے.
لاٹری :
لاٹری کے بارے میں آپ بھی جانتے ہی ہوں گے کہ
ایک ٹکٹ ہوتا ہے اسپر چند نمبر لکھے ہوتے ہیں کوئی مخصوص اپنی مرضی کے نمبر کا
انتخاب کرتے ہیں اور پھر اگر ان میں انعام کوئی بڑا نکل آئے تو واہ واہ ورنہ جناب
ٹکٹ کے پیسے بلکل ضائع ہو جاتے ہیں۔
اقسام
لاٹری کی دنیا بھر میں اقسام: لاٹری چونکہ ایک
کھیل ہے اور اس میں ہار جیت بھی چلتی رہتی ہے۔ دنیا میں مختلف قسم کی لاٹریاں ہیں۔
٭ عام لاٹری:
یہ ایسی لاٹری ہے جس کا ٹکٹ سستا ہوتا ہے اور اس
کا انعام بھی کم ہی ہوتا ہے، یہ ہر کوئی کھیل سکتا ہے۔ اس کی سب سے عام مثال وہ
کھیل ہے جو اکثر بچے 5 5 روپے میں خریدتے ہیں اور پھر اس کو کھلواتے ہیں جس کے عوض
یا تو کوئی معمولی انعام مل جاتا ہے یا پھر پیسوں کی رقم مل جاتی ہے۔
٭ بڑی لاٹری:
یہ لاٹری حکومتی قوانین کے تحت ہوتی ہے، جو کہ
دنیا بھر میں امریکی لاٹری تھی جس پر کچھ شرائط و ضوابط بھی تھیں مگر اس کا انعام
میگا انعام ہوتا تھا اور آج بھی ہے مگر اب پاکستان میں یہ لاٹری نہیں ملتی۔
٭ ہاؤسنگ اسکیم یا ذاتی لاٹری:
یہ لاٹری دراصل کسی مقصد کے تحت ہوتی ہے یعنی
ٹکٹ لیتے وقت ٹکٹ ماسٹر آپ سے چند سوالات پوچھتا ہے اور اس کے بعد آپ کو ٹکٹ مل
جاتا ہے اور انعام کھل جاتا ہے، مگر اس میں ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کچھ پراپرٹی شرائط
بھی لوگو ہوتی ہیں جن کو دیکھتے ہوئے آپ کو انعام کی رقم ملتی ہے۔
٭ سستی لاٹری کا بڑا انعام:
اگر آپ چاہتے ہیں کہ سستی لاٹری سے بڑا انعام
بنا سکیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ ایک جیسی 3 لاٹریاں خریدیں اور نمبر ایک ہی
لائن میں منتخب نہ کریں اس طرح جلدی ہی ساری لاٹریوں کے اچھے انعام آپ کو مل جائیں
گے۔
No comments:
Post a Comment