Sunday, January 31, 2021

اکثر لوگ نظر اتارنے کے لئے لال مرچ کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟

 


\

جب بھی کسی کام میں کوئی رکاوٹ آ جائے یا پھر چلتا پھرتا انسان اچانک بیمار پڑ جائے یا اس کے ساتھ آئے روز کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اکثر لوگ کہتے ہیں کہ نظر لگ گئی ہے اور یہ ایک فطری عمل ہے جس پر انڈیا اور پاکستان کے لوگ ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں مختلف مسلک کے لوگ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نظر لگ گئی ہے اور اس بات پر یقین رکھتے، چلیئے یہ سب تو ایک طرف مگر دراصل نظر اتارنے کے لئےلوگ لال مرچ کا ہی استعمال کیوں کرتے ہیں؟

خُشک لال مرچ کا استعمال انڈیا اور پاکستان کے گھرانوں میں زیادہ تر نظر اتارنے کے لئے کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے ان دونوں ممالک میں خُشک لال مرچ کی درآمد اور برآمد سب سے زیادہ کی جاتی ہے۔

لیکن سوال یہی ہے کہ لوگ نظر اتارنے کے لئے لال مرچ کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟

٭ خُشک لال مرچ جلدی سے جل جاتی ہے اور جب جلتی ہے تو اس میں سے تیز مہک بھی آتی ہے۔ لیکن جب نظر اتارتے ہیں تو جن لوگوں کو نظر لگی ہوئی ہوتی ہے وہ مرچ اتار کر جلائیں تو بدبو نہیں آتی، یہی وجہ ہے کہ لوگ زیادہ تر اس مرچ کو نظر اتارنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

٭ بھارتی ویب سائٹ نیوز دی ویل ٹریک کے مطابق :

'' نظر اسی وقت لگتی ہے جب کوئی شخص آپ سے جلن محسوس کرتا ہے، دل میں حسد رکھتا ہے، اس کی جلن مرچوں کی جلن کے مترادف ہوتی ہے اس لیئے مرچوں کو نظر اتارنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ہر طرح کی نظر باآسانی اتر سکے۔ اور یہ سب سے زیادہ مقبول طریقہ ہے۔''

٭ نظر کے لئے مرچوں کا استعمال اس لئے بھی کیا جاتا ہے کیونکہ فرانسیسی ویب سائٹ کے مطابق:

'' مرچ میں شامل پائکسن اجزات اگر کوئی شخص عام طور پر اپنے ساتھ رکھے تو اس کو خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان کو الگ سے حاصل کرنا ذرا مشکل ہے تو لوگ مرچوں کو استعمال کرلیتے ہیں۔ ''

Wednesday, January 27, 2021

سردی کے موسم میں ہلدی اور شہد ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد،جانئے

 

 


سردی کے موسم میں ہلدی اور شہد ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد،جانئے



یہ صدیوں سے دیسی ادویات میں استعمال کی جا رہی ہے اور اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بدولت پٹھوں کے کھچاؤ، جگر کی بیماریوں، نظام تنفس کے مسائل، جلدی امراض، معدے کے مسائل اور زخموں کو ٹھیک کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔


یہ نظام انہضام مسائل، انفلیمیشن، انفیکشنز اور کینسر کے ٹیومرز کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت رکھتی ہے۔ہلدی کے ساتھ شہد بھی اپنے الگ طبی فوائد رکھتا ہے تاہم سردیوں میں ان

دونوں کو ملا کر استعمال کرنا فلو سمیت اس موسم میں لاحق ہونے والے دیگر عارضوں سے نجات کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ویب سائٹ
alternativehealthuniverse.com
کے مطابق فلو وغیرہ کے علاج کے لیے ہلدی اور شہد کو ملا کر استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ شیشے کے جار میں 100گرام شہد لیں اوراس میں ایک چمچ ہلدی ڈال دیں اور دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے استعمال کریں۔اسے آپ کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔ پہلے روز ہر ایک گھنٹے بعد اس آمیزے کا آدھ چمچ لیں، دوسرے روز ہر دو گھنٹے بعد آدھ چمچ اور تیسرے دن پورے دن میں تین بار آدھ آدھ چمچ استعمال کریں۔اس آمیزے کو منہ میں رکھ کو فوراً نگلنے کی بجائے منہ میں اچھی طرح گھلنے دیں۔ یہ آمیزہ آپ ایک کپ دودھ یا چائے میں ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


 

 

 

 

Tuesday, January 26, 2021

میں روزانہ صبح یہ پیتی تھی ۔۔۔ اداکارہ یمنٰی زیدی نے وزن کیسے کم کیا؟ ڈائٹ پلان بتا دیا

 






میں روزانہ صبح یہ پیتی تھی ۔۔۔ اداکارہ زیدی نے وزن کیسے کم کیا؟ ڈائٹ پلان بتا دیا

وزن کم کرنا ایک مشکل ترین کام ہے اور یہ سچ ہے کہ وزن کم کرنے کے لیئے آپ کو دن رات محنت کرنی پڑتی ہے، جو چیزیں ہمیں حد سے زیادہ پسند ہوتی ہیں ان کو کھانے کا بہت دل چاہتا ہے لیکن وزن کو دیکھتے ہوئے ان چیزوں سے منہ موڑنا پڑتا ہے، لیکن جب یہ محنت وصول ہو جاتی ہے اور آپ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے زیادہ دلی سکون کہیں محسوس نہیں ہوتا۔

کچھ ایسا ہی حال پاکستان کی 31 سالہ اداکارہ یمنٰی زیدی کا بھی ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنا وزن خاصا کم کیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ:


'' وزن کم کرنے کے بعد مجھے اچھی نیند آتی ہے، دن بھر خود کو توانا اور تندرست محسوس کرنے لگی ہوں، اب مجھے خود میں واضح تبدیلی محسوس ہوتی نظر آ رہی ہے، کھانے کی طلب محسوس ضرور ہوتی ہے مگر کم جس سے میں خود بہت مطمئن ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں نے کوئی اہم اور مشکل ترین کام کیا ہے، یہ سچ ہے کہ میں وزن کم ہونے سے خوش ہوں'' ۔ مزکورہ تصویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ یمنٰی سبزیاں اور پھل کھا رہی ہیں۔

یمنٰی نے اپنے پسندیدہ ڈائٹ جوس کے حوالے سے بتایا کہ: '' میں روزانہ صبح کے وقت یہ ڈائٹ جوس پیتی تھی جس میں چقندر، کھیرا، ہرادھنیا اور لیموں کا رس شامل ہے، ان کو مکس کرکے بلینڈ کرلیں، جوس تیار ہو جائے گا، اس جوس کو صبح کے وقت لازمی پیتی تھی اور جب بھوک محسوس ہوتی اس جوس کو پیتی کیونکہ چقندر کو اس طرح استعمال کرنے سے پیٹ جلدی ہی بھر جاتا ہے۔''



انہوں نے کہا کہ: '' یہ جادوئی ڈرنک میری جلد کو بھی اچھا کرنے کا ایک اہم راز ہے۔''




یمٰنی نے مذید کہا کہ: '' میں بلکل میٹھا پسند نہیں کرتی ہوں، میں نے اس جوس کے آدھے گھنٹے بعد روزانہ پراٹھے، انڈے کھائے ، دوپہر میں سالن، پلائو اور سلاد متواتر استعمال کیا، رات میں چکن تکہ، کباب، گندم کے بسکٹس وغیرہ کا استعمال کیا اور گرین ٹی دن بھر وقفے وقفے سے استعمال کی ہے'' یہ وہ ڈائٹ پلان ہے جس کی مدد سے میں اپنا ۱۰ کلو سے زائد وزن کم کیا ہے۔


واضح رہے کہ یمنٰی نے 4 سے 6 ماہ میں اپنا وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔


 

بینگن کو شہد میں ڈبو کر کون کھاتا ہے-- مختلف ممالک کے 6 کھانے جو آپ کو حیران کردیں گے


 

جب ہم سفر کرتے ہیں تو، ہمیں اکثر پتہ چلتا ہے کہ جو کھانا ہم استعمال کرتے ہیں وہ دوسرے ممالک میں بہت مختلف ہوسکتا ہے۔ کبھی کبھی، ذائقہ الگ لگتا ہے اور اکثر اوقات ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا ہے کہ کسی کے ذہن میں انہی کھانوں کو بالکل منفرد اور مختلف انداز میں بنانے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔

 

سرکہ کے ساتھ اسٹرابیری

اسٹرابیری کو چاکلیٹ یا کریم کے ساتھ کھانا یقیناً ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے لیکن اسٹرابیری کو سرکہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے- جی ہاں اٹلی میں بعض اوقات اسٹرابیری اس مخصوص انداز میں بھی کھائی جاتی ہے- وہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ سرکہ کا کھٹا میٹھا ذائقہ اسٹرابیری کے میٹھے ذائقے کو مزید بڑھا دیتا ہے-

گوشت کے ساتھ چاکلیٹ

چاکلیٹ کے چاہنے والے کہتے ہیں کہ یہ کسی بھی چیز سے اچھی ہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں حیرت ہوگی کہ میکسیکو میں لوگ اسے گوشت کے ساتھ کھاتے ہیں۔ میکسیکن چٹنی مرچ، چاکلیٹ، کوکو اور بہت سے دوسرے مصالحوں سے بنائی جاتی ہے۔ اس چٹنی کو مرغی، ٹرکی، کیکڑے اور بیف کے گوشت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔


 

دہی کا استعمال ہر چیز کے ساتھ

ترکی میں جہاں مصالحے دار کھانے پسند کیا جاتے ہیں وہاں کے شہری ہر کھانے میں دہی کا استعمال لازمی کرتے ہیں- پاستا، چاول، مرغی، پھلیاں، پالک، آلو وغیرہ سمیت ہر ڈش میں دہی ضرور شامل ہوتی ہے-


 

مٹر جیلی

چین میں جیلی بنانے کے لئے مٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مٹروں کو پانی اور نمک کے ساتھ ابالا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ایک پیسٹ بن جائیں۔ پیسٹ کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے، ٹکڑوں میں کاٹ کر پھلیاں اور مسالہ مرچ کی چٹنی کے ساتھ پیالے میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس دلچسپ ڈش کو liangfen کہا جاتا ہے۔

 

چائے کے ساتھ سلاد

باقی دنیا میں چائے کی پتی کو گرم پانی میں ملایا جاتا ہے لیکن میانمار میں چائے کی پتی کو پیس کر کے ترکاریاں بنائی جاتی ہیں۔ اور پھر اسے تلی ہوئی لہسن، مونگ پھلی، کیکڑے اور تلی ہوئی ناریل کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

 

 


امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں کیسے مددگار ہے؟ جانیں

  امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں کیسے مددگار ہے؟ جانیں امرود کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جس کی کم قیمت کے سبب اکثر لوگ اس کے ...