امرود کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جس کی کم قیمت کے سبب اکثر لوگ اس کے فوائد کا ادراک بہتر طور پر نہیں کر سکتے ہیں۔ جب کہ امرود فوائد کے اعتبار سے حیرت انگیز فائدوں کا حامل پھل ہے اس پھل میں وٹامن سی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یہ وزن کم کرنے میں ، جسم میں سے شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- مگر پھل کے ان فوائد کے ساتھ ساتھ امرود کے درخت کے پتے بھی بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں اور ان سے بننے والی چائے بڑی بڑی بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہوتی ہے-
1: ڈائریا کے لیے ڈائریا کا سبب ایک خاص قسم کا بیکٹیریا ہوتا ہے جو نظام انہضام کے عمل کو متاثر کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیٹ میں شدید درد ، پانی والے جلاب اور الٹی کی شکایت ہوتی ہے- اس کے علاج کے لیے امرود کے درخت کے نئے پتوں کو ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس کو چھان کر پی لیں -یہ چائے ڈائریا پیدا کرنے والے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے-
2: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے امرود کے درختوں کے پتوں کی چائے جاپان میں خصوصی طور پر ایک صحت بخش مشروب کے طور پر پہچانی جاتی ہے ۔ خاص طور پر ذیابطیس کے مریض اس کا خصوصی طور پر استعمال کرتے ہیں کیوں کہ اس سے جسم میں شوگر لیول کنٹرول ہوتا ہے -
3:وزن کم کرنے کے لیے اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو امرود کے پتوں کی چائے ہر کھانے کے بعد اپنی غذا میں شامل کر لیں یہ چائے چکنائی اور شو گر کو جسم میں جمع ہونے سے روکتی ہے اور جسم میں موجود چربی کو پگھلا کر وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے-
|
No comments:
Post a Comment