|
سپر فوڈ کی اصطلاح
20ویں صدی کے آغاز میں کیلے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی گئی تھی- سپر فوڈ ان
غذاؤں کو کہا جاتا ہے جن میں بےپناہ طبی فوائد پائے جاتے ہوں- خاص طور پر ایسی
غذائیں جن میں غذائی اجزاﺀ زیادہ ہوں اور کیلوریز کم- تاہم جہاں ایک جانب ان غذاؤں میں بہت
زیادہ فوائد ہوتے ہیں وہی ان کا بہت زیادہ استعمال چند خطرناک نقصانات کا سبب
بھی بن سکتا ہے- |
||||||||
|
|
||||||||
|
سبز چائے |
||||||||
|
سبز چائے کا شمار
دنیا کے سب سے صحت بخش مشروبات میں ہوتا ہے جس کی وجہ اس میں پائی جانے والی
اینٹی اوکسیڈنٹ کی بھاری مقدار ہے- یہ نہ صرف کینسر کے خطرات کو کم کرتی ہے بلکہ
دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے- اس کے علاوہ دماغی صحت کی بہتری کے حوالے سے
بھی جانی جاتی ہے- لیکن بےشمار فوائد کے باوجود اس کا حد سے زیادہ استعمال آپ کو
نقصان پہنچا سکتا ہے کیونکہ اس میں کیفین بھی پائی جاتی ہے- بہت زیادہ چائے پینے
کی وجہ سے آپ کو سینے کی جلن اور سر درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- ماہرین کے
مطابق ایک بالغ شخص کے لیے ایک دن میں 3 سے 5 چائے کے کپ کافی ہیں-
|