|
جب ہم سفر کرتے ہیں تو، ہمیں اکثر پتہ چلتا ہے کہ جو کھانا ہم
استعمال کرتے ہیں وہ دوسرے ممالک میں بہت مختلف ہوسکتا ہے۔ کبھی کبھی، ذائقہ الگ
لگتا ہے اور اکثر اوقات ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا ہے کہ کسی کے ذہن میں انہی
کھانوں کو بالکل منفرد اور مختلف انداز میں بنانے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔ |
|
|
|
سرکہ کے ساتھ اسٹرابیری |
|
اسٹرابیری کو چاکلیٹ یا کریم کے ساتھ کھانا یقیناً ایک بہترین
انتخاب ہوسکتا ہے لیکن اسٹرابیری کو سرکہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں آپ کا کیا
خیال ہے- جی ہاں اٹلی میں بعض اوقات اسٹرابیری اس مخصوص انداز میں بھی کھائی
جاتی ہے- وہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ سرکہ کا کھٹا میٹھا ذائقہ اسٹرابیری کے
میٹھے ذائقے کو مزید بڑھا دیتا ہے- |
|
گوشت
کے ساتھ چاکلیٹ |
|
چاکلیٹ کے چاہنے والے کہتے ہیں کہ یہ کسی بھی چیز سے اچھی ہے،
لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں حیرت ہوگی کہ میکسیکو میں لوگ اسے گوشت کے ساتھ
کھاتے ہیں۔ میکسیکن چٹنی مرچ، چاکلیٹ، کوکو اور بہت سے دوسرے مصالحوں سے بنائی
جاتی ہے۔ اس چٹنی کو مرغی، ٹرکی، کیکڑے اور بیف کے گوشت کے ساتھ پیش کیا جاتا
ہے۔ |
|
|
|
|
|
دہی
کا استعمال ہر چیز کے ساتھ |
|
ترکی میں جہاں مصالحے دار کھانے پسند کیا جاتے ہیں وہاں کے شہری
ہر کھانے میں دہی کا استعمال لازمی کرتے ہیں- پاستا، چاول، مرغی، پھلیاں، پالک،
آلو وغیرہ سمیت ہر ڈش میں دہی ضرور شامل ہوتی ہے- |
|
|
|
|
|
مٹر جیلی |
|
چین میں جیلی بنانے کے لئے مٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مٹروں کو
پانی اور نمک کے ساتھ ابالا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ایک پیسٹ بن جائیں۔ پیسٹ کو
ٹھنڈا کیا جاتا ہے، ٹکڑوں میں کاٹ کر پھلیاں اور مسالہ مرچ کی چٹنی کے ساتھ
پیالے میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس دلچسپ ڈش کو liangfen کہا جاتا ہے۔ |
|
|
|
چائے کے ساتھ سلاد |
|
باقی دنیا میں چائے کی پتی کو گرم پانی میں ملایا جاتا ہے لیکن
میانمار میں چائے کی پتی کو پیس کر کے ترکاریاں بنائی جاتی ہیں۔ اور پھر اسے تلی
ہوئی لہسن، مونگ پھلی، کیکڑے اور تلی ہوئی ناریل کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ |
Tuesday, January 26, 2021
بینگن کو شہد میں ڈبو کر کون کھاتا ہے-- مختلف ممالک کے 6 کھانے جو آپ کو حیران کردیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں کیسے مددگار ہے؟ جانیں
امرود کے پتوں کی چائے 10 امراض کے علاج میں کیسے مددگار ہے؟ جانیں امرود کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جس کی کم قیمت کے سبب اکثر لوگ اس کے ...
-
کیا آپ صرف ایک منٹ میں کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو آپ کے تناؤ کو کم کریں، آپ کو چاق و چوبند کر دے اور آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا دے؟ لیکن اس ...
-
\ جب بھی کسی کام میں کوئی رکاوٹ آ جائے یا پھر چلتا پھرتا انسان اچانک بیمار پڑ جائے یا اس کے ساتھ آئے روز کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اکثر لوگ ک...
-
سیانوں کا کہنا ہے کہ بیوی بننا کوئی آسان کام نہیں کہ جسے ہر کوئی نادان اور نااہل لڑکی آسانی سے نبھا سکے۔ بیوی بننے کے لیے بہت ہی سمجھدارای...
No comments:
Post a Comment